شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر سرحد پار سے فائرنگ , 6 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر سرحد پار سے فائرنگ , 6 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر سرحد پار سے فائرنگ میں 6 جوان شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ پٹرولنگ کرنےو الی پاک فوج کے جوانوں پر کی گئی، فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے ۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا اور سپاہی ایم بابر شہید شامل  ہیں ۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین، ان کا کہنا تھا کہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں.   انھوں نے کہا کہ ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع اور سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے ، دنیا علاقائی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے .انہوں نے کہا کہ یہ حملے دشمن قوتوں کے دم توڑتے عزائم کی نشانیاں ہیں ، پاکستان امن و استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ انشااللہ دشمن قوتوں کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں بلوچستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔  انھوں نے کہا کہ اب تمام توجہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہے ، قبائلی علاقوں میں کوششوں کے بعد سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی۔