الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر حکومت اپوزیشن میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں: فواد چودھری

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر حکومت اپوزیشن میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں: فواد چودھری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک  ہے۔

اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئین کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن سے اس معاملے پر رائےلیں گے ۔ ایک مضبوط الیکشن کمیشن جس پر تمام جماعتوں کااعتماد ہو پاکستان کے مفادمیں ہے۔عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر بھی حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو ۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے اور انتخابات،احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو اسحکام دے گا۔