کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے جو انٹربینک میں آج ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح 237 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 4 روپے 7 پیسے اضافے کے بعد 237 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ مسلسل کئی روز سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی ڈالر 3 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 232 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں ڈالر 237 روپے کا ہو گیا
10:26 AM, 27 Jul, 2022