ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز رپورٹ ، رواں سال کل تعداد 17 ہوگئی

01:46 PM, 27 Jul, 2025

اسلام آباد : قومی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد اس سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ نئے کیسز لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمرکوٹ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق لکی مروت میں 15 ماہ کا، شمالی وزیرستان میں 6 ماہ کی بچی جبکہ عمرکوٹ میں 5 سال کے بچے میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس سال خیبر پختونخوا سے 10، سندھ سے 5، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

قومی ادارہ صحت نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسین لازمی کروائیں کیونکہ ہر غیر ویکسینیٹڈ بچہ نہ صرف خود متاثر ہو سکتا ہے بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں والدین کا کردار انتہائی اہم ہے۔

مزیدخبریں