پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کل سے شروع ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

02:35 PM, 27 Jul, 2025

اسلام آباد : پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 28 جولائی سے صوبے میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کے آغاز کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ دنوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ خاص طور پر مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ جیسے اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے جبکہ کچے یا خستہ حال مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ایمرجنسی کنٹرول رومز اور ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

مزیدخبریں