وزیراعظم شہباز شریف نے زائرین کے لیے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت کر دی

12:04 PM, 27 Jul, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی جس میں زائرین کی نئی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وزیر ہوا بازی کو ہدایت دی کہ زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی پروازوں کا بندوبست کیا جائے۔ٍ

ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔

مزیدخبریں