کوئٹہ: کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات سے ایک خصوصی نشست میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں کور کمانڈر نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے امکانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکاء کو بلوچستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور مثبت تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔
نشست کے دوران طلبہ نے کور کمانڈر سے مختلف سوالات کیے جن کے انہوں نے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے۔ سوال و جواب کا یہ سیشن کافی مفید اور معلوماتی رہا۔
طلبہ و طالبات نے کور کمانڈر کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ملاقاتیں نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔