پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کا آج تیسرا روز، شان مسعود کی سنچری پر نظریں

09:28 AM, 27 Jul, 2026

ٹرینیڈاڈ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کا آج تیسرا روز ہے۔ پاکستان اپنی پہلی اننگز کا کھیل 199 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا۔

کپتان شان مسعود 88 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ سلمان ارشاد نے ابھی اپنا کھاتہ نہیں کھولا۔

پاکستان کو ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے 311 رنز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 112 رنز درکار ہیں، جبکہ ٹیم کے پاس اب بھی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

مزیدخبریں