وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات

09:42 AM, 27 Jul, 2026

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

مزیدخبریں