آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی شروع

06:03 PM, 27 Jul, 2026

میرپور: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہو گیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل کے مطابق شدید گرمی کے باعث ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم رہا، جس کے پیش نظر پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جبکہ پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں