واٹس ایپ کا میسج فارمیٹنگ فیچر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا

06:41 PM, 27 Jul, 2026

کیلیفورنیا: دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کو متعدد ایسے فیچرز فراہم کرتی ہے جن سے بہت سے لوگ اب بھی واقف نہیں، حالانکہ یہ سہولتیں کافی عرصے سے ایپ کا حصہ ہیں۔

انہی میں ایک کارآمد فیچر میسجز کے فونٹ اور انداز کو تبدیل کرنے کا بھی ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے پیغامات کو مختلف اسٹائلز میں لکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے کسی لفظ یا جملے کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے آغاز اور اختتام پر * کا نشان لگائیں، مثال کے طور پر: *text*۔

اسی طرح اگر پیغام کو اٹالک (Italic) انداز میں لکھنا ہو تو جملے کے شروع اور آخر میں _ کا استعمال کریں، جیسے: _text_۔

کسی لفظ یا جملے پر اسٹرائیک تھرو (Strike Through) لگانے کے لیے آغاز اور اختتام پر ~ شامل کریں، مثال کے طور پر: ~text~۔

اس کے علاوہ اگر آپ مونو اسپیس (Monospace) فونٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پیغام کے شروع اور آخر میں تین بیک ٹِکس () لگائیں، جیسے: text```۔

یہ تمام فارمیٹنگ فیچرز واٹس ایپ میں کافی عرصے سے موجود ہیں، تاہم اب بھی بڑی تعداد میں صارفین ان سے ناواقف ہیں، حالانکہ ان کی مدد سے پیغامات کو زیادہ نمایاں، منفرد اور مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
 
 

مزیدخبریں