راولپنڈی : امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین رائن کیتھ زنکے اور مائیکل جیمز نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے اور مختلف شعبوں میں روابط کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
فریقین نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مشترکہ مفادات سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔