مراکش کی 655 میل طویل ساحلی شاہراہ امریکی صدر ٹرمپ کے نام سے منسوب

07:53 PM, 27 Jul, 2026

رباط: مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ملک کی 655 میل طویل ساحلی شاہراہ کو امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق رباط سے جاری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شاہ محمد ششم کی جانب سے جاری کیے گئے شاہی فرمان کے تحت تزنیت سے جنوبی شہر داخلہ (Dakhla) تک پھیلی ہوئی شاہراہ کا نام تبدیل کرکے ڈونلڈ جے ٹرمپ ہائی وے رکھ دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اقدام پر مراکش کے بادشاہ محمد ششم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس شاندار اعزاز پر شاہ محمد ششم کے مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں انہیں اس خوبصورت اور اہم شاہراہ پر سفر کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ اقدام مراکش اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات اور باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں