بطور کپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ، سرفراز احمد

بطور کپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ، سرفراز احمد
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بطورکپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،سہ فریقی سیریزمیں دبا ؤ ضرورہوگالیکن اچھاکھیلنے کی کوشش کریں گے،  میں نے لڑکوں سے کہا ہے کہ کسی دباؤ  بغیرنیچرل گیم کھیلنے کی کوشش کریں۔

میڈیا سے گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ جب بھی موقع ملتا ہے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں، یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کومیچ میں کامیابی دلواؤں ،بطورکپتان کھیل کے دوران دباؤ بھی ہوتاہے،تمام کھلاڑی چاہتے ہیں کہ ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری آئے اور بطورکپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کی پرفارمنس کے لئے دعا کرتے ہیں،تمام کھلاڑی محنت کرتے ہیں گراونڈ میں نظر آتا ہے ۔

مزید پڑھیں۔۔۔۔پاکستان اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان تنازع حل ہو گیا


محمد حفیظ کے بارے میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کو ٹیم میں لانے کامقصد ان کی باؤلنگ سے فائدہ لینا تھا،ان کی ٹاپ آرڈرمیں بیٹنگ اوراسپن باولنگ سے فائدہ اٹھانیکی کوشش کرینگے جبکہ دوسری طرف کامران اکمل ڈومیسٹک میں اچھاپرفارم کررہے ہیں،جو بھی کرکٹ کھیل رہا ہے اس کی واپسی کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں