پیر آف سیال شریف نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

پیر آف سیال شریف نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

سرگودھا: پیر آف سیال شریف نے این اے 90 میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر نادیہ عزیز، پی پی 77 میں چو دھری اقبال، پی پی 78 میں عنصر مجید نیازی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ، پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی کے سیاسی جانشین صاحبزادہ قاسم سیالوی نے یہ اعلان گزشتہ روز ڈاکٹر نادیہ عزیز کی رہائشگاہ پر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں ہمارا دین، اس کے بعد ملک عزیز ہے ، جماعتی اور سیاسی وابستگیاں اس کے بعد ہیں، ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی ناپاک سازش کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی ،ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والی جماعت کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے ، اسی لیے ہم نے مسلم لیگ (ن) کی بھرپور مخالفت اور بڑی سوچ بچار کے بعد آخری لمحات میں تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔  ملک بھر میں ہمارے مریدین و عقیدت مند پی ٹی آئی کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
 

اس موقع پر ملک عزیز الحق، عنصر مجید نیازی،  چو دھری اقبال،  نذیر خان نیازی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ڈاکٹر نادیہ عزیز کی رہائشگاہ آمد پر صاحبزادہ قاسم سیالوی کا استقبال کیا.

یہ خبر بھی پڑھیں: زیرحراست(ن) لیگی رہنما قمر السلام کے بیٹے اور بیٹی کی سیاست میں انٹری
 
  ڈاکٹر نادیہ عزیز نے حمایت کرنے پر پیر آف سیال شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ناموس رسالت کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں