شاندار جیت پر وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

شاندار جیت پر وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد
کیپشن: وزیراعظم نے ٹوئٹ کی اور ٹیم کو شاندار کم بیک کرنے پر مبارکباد دی۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ عمران خان آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے ساتویں میچ میں ٹورنامنٹ کی اب تک کی ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرایا اور اس فتح میں بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

5998dc80581d9b17d0ed461078c3e16e

قومی ٹیم کی جیت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی اور ٹیم کو شاندار کم بیک کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے شاندار کارکردگی پر بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو خصوصی مبارکباد دی۔

خیال رہے میچ میں بابر اعظم 101 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ حارث سہیل 68 رنز بناسکے اور ساتھ ہی بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 3 کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔