لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کوہستان کرپشن سکینڈل پر کہا ہے کہ جعلی تبدیلی کا دعویدار حکومت علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ نکلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کا پیسہ اشتہاریوں اور مفروروں پر ضائع کیا جا رہا ہے، جس کا نتیجہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے جیسا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 40 ارب روپے کے اس کرپشن سکینڈل سے حکومت کی بدعنوانی بے نقاب ہو گئی ہے اور یہ صوبائی حکومت کے لیے ایک بڑا کلنک ہے۔