سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: نظرثانی درخواستیں منظور، تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم

07:04 PM, 27 Jun, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواستیں سات کے مقابلے میں چھ کی اکثریت سے منظور کرلی ہیں جس کے نتیجے میں تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے والے فیصلے کو نظرثانی میں کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کا سابقہ فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔

اس فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کو دی جائیں گی۔

یہ فیصلہ ملکی سیاسی منظر نامے پر اہم اثرات مرتب کرے گا۔

مزیدخبریں