نئی دہلی: بھارت نے آپریشن سندور کے دوران اپنے 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا سرکاری طور پر اعتراف کر لیا ہے۔
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق بھارتی حکومت نے آپریشن سندھور کے دوران ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام اور شناخت جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے 5 اہلکار جبکہ بھارتی فضائیہ کا ایک اہلکار شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک اہلکاروں میں میجر پون کمار، سنیل کمار، لانس نائیک دنیش کمار، اگنی ویر، حوالدار سنیل کمار سنگھ اور بھارتی فضائیہ کے سارجنٹ سریندر کمار شامل ہیں۔
بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں پہلی بار آپریشن سندھور کے دوران ہونے والے فوجی نقصان کی سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے ہلاک اہلکاروں کی شناخت اور تفصیلات سرکاری ریکارڈ کے تحت جاری کی ہیں۔