سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ

05:30 PM, 27 Jun, 2026

کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1187 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 323 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 989 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 74 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت 11.87 ڈالر بڑھ کر 4088 ڈالر ہو گئی ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں