لاہور،اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور مالاکنڈ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جھٹکےزلزلے کی شدت5.7ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی230 کلومیٹر تھی،جس پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
تاحال زلزلے کی شدت، مرکز اور کسی جانی یا مالی نقصان سے متعلق سرکاری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔