امریکا نے بھوٹان اور بنگلہ دیش کو بلالیا ،سونامی ٹری والے مفتی عمران کو نہیں بلایا: احسن اقبال

امریکا نے بھوٹان اور بنگلہ دیش کو بلالیا ،سونامی ٹری والے مفتی عمران کو نہیں بلایا: احسن اقبال
کیپشن: امریکا نے بھوٹان اور بنگلہ دیش کو بلالیا ،سونامی ٹری والے مفتی عمران کو نہیں بلایا: احسن اقبال
سورس: file

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے نائب صدر احسن اقبال نے تحریک انصاف حکومت کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکی صدر نے ماحولیاتی تبدیلی پر سربراہی اجلاس کے لئے 40 سربراہان کو مدعو کیا ہے مگر سونامی ٹری فراڈ والے مفتی عمران نیازی مدعو نہیں کئے گئے-

احسن اقبال نے کہا کہ بھارت، بنگلہ دیش ،بھوٹان مدعو ہیں پاکستان نہیں جبکہ دنیا کے پہلے 10 ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں شامل ہے-

واضح رہے کہ امریکا نے اپریل میں موسمیاتی تبدیلی روکنے کے حوالے سے عالمی کانفرنس طلب کرلی ہے ۔ آیندہ ماہ ہونیوالی ورچوئل کانفرنس میں دنیاکے40 لیڈرزکودعوت دی گئی ہے۔ 

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کانفرنس میں توانائی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق معاشی فورم پرغور ہوگا۔موسمیاتی کانفرنس انٹرنیٹ پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نےموسمیاتی کانفرنس میں روسی اورچینی صدرکومدعو کیا ہے۔ ورچوئل کانفرنس میں ترک صدر اردوان،سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز بھی شریک ہونگے۔ کانفرنس کے22اور23اپریل کےسیشن میں محدودتعدادمیں کاروباری،معاشی رہنمابھی شریک ہونگے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق  ٹیکنالوجی کی مدد سے مہلک اخراج کو کم کیا جائے گا۔موسمیاتی تبدیلی کوروکنےسےمعاشی فوائد حاصل ہوں گے۔ کانفرنس میں مہلک اخراج کم کرنےاورگلوبل وارمنگ قابومیں رکھنے پرغورہوگا۔

کانفرنس میں انٹیگوا و باربودا، ارجنٹائن آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھوٹان، برازیل،کینیڈا، چلی ، چین ، کولمبیا، کانگو، ڈنمارک، یورپی کمیشن، یورپی کونسل، فرانس، گبون، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اسرائیل ، اٹلی، جمیکا، جاپان، کینیا، جمہوریہ مارشل جزائر، میکسیکو ، نیوزی لینڈ، نائیجریا، ناروے ، پولینڈ ، جنوبی کوریا، سعودی عرب، ترکی ، سنگا پور، جنوبی افریقا ، سپین ، یواے ای، برطانیہ اور ویتنام شرکت کریں گے۔