عمران خان کے ساتھ وزیر اعلیٰ جی بی کی سیکورٹی، 80 کارکن موجود، انہیں آج گرفتارکرسکتے ہیں: سکیورٹی ذرائع

عمران خان کے ساتھ وزیر اعلیٰ جی بی کی سیکورٹی، 80 کارکن موجود، انہیں آج گرفتارکرسکتے ہیں: سکیورٹی ذرائع
سورس: File

لاہور : عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے راستے میں ہیں ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی سیکورٹی اور 80 کے قریب کارکن ہیں۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان بذریعہ موٹروے اسلام آباد جا رہے ہیں۔ عمران خان کیساتھ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید بھی موجود ہیں۔ خالد خورشید کیساتھ انکا سکواڈ اور سیکورٹی بھی موجود ہیں۔ 

عمران خان کیساتھ 80 کے قریب کارکنان بھی آرہے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  عمران خان کو آج کسی بھی مقدمے میں گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔ 

دوسری طرف سے عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں  پیشی کے موقع پر پولیس اور ایف سی کے 2500سے زائد  اہلکار اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف تعینات  کیے گئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کارکنان اور قیادت کی گرفتاری کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔فورس کو واٹر کینن، تین ہزار لانگ رینج آنسو گیس اور تین ہزار شارٹ رینج شیل مہیا کردئیے گئے۔

اینٹی رائٹ فورس کے ساتھ پولیس کو ربڑ کی گولیاں اور پیپر گن کی دو ہزار بالز ہر ٹیم کو مہیا کردی گئیں۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں