فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 944 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 60 ہزار 794 روپے ہو گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 28 ڈالر کم ہو کر 1950 ڈالر فی اونس ہے۔ 

مصنف کے بارے میں