کوئٹہ: ڈبل روڈ پر پولیس گاڑی کےقریب دھماکا ،سکیورٹی ذرائع

03:23 PM, 27 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ :  کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر واقع بڑیچ مارکیٹ کے قریب پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، دھماکے سے پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا اور اس کے بعد قریب کھڑی موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس کی نوعیت کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، جبکہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں