بھارتی حکومت کا بڑا قدم: 7 لاکھ سے زائد سمز، 87 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس اور سکائپ آئی ڈیز بلاک

04:14 PM, 27 Mar, 2025

ممبئی :بھارتی حکومت نے ملک بھر میں آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے 7 لاکھ 81 ہزار سمز، 83 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس اور 4 ہزار سکائپ آئی ڈیز بلاک کر دی ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ سنجے کمار نے لوک سبھا میں یہ اعلان کیا اور بتایا کہ یہ کارروائی آن لائن فراڈیوں کے خلاف کی گئی ہے، جو فرضی سم کارڈز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرکے لوگوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے فرضی موبائل فونز کے آئی ایس ای آئی نمبر بھی بلاک کر دیے ہیں اور جعلسازوں کے فرضی فونز بلیک لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔

یہ اقدامات بھارت میں آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں