صدر ٹرمپ کا 'ایگزٹ پلان': مئی سے قبل ایران تنازع سمیٹنے کی ڈیڈ لائن، چینی صدر سے ملاقات اولین ترجیح

11:37 AM, 27 Mar, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران سے نکلنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کو محض 4 سے 6 ہفتوں کے اندر ختم کرنے کے لیے بے تاب ہیں تاکہ وہ اپنی دیگر عالمی سیاسی ترجیحات پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ مئی میں چینی صدر کے ساتھ ہونے والی شیڈول ملاقات سے پہلے مشرقِ وسطیٰ کا باب بند کرنا چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی کوشش ہے کہ بیجنگ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے پہلے ایران کے محاذ کو کسی منطقی انجام تک پہنچا دیا جائے۔امریکی انتظامیہ اس وقت دہری حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔    ایک جانب خطے میں اضافی امریکی افواج بھیجی جا رہی ہیں تاکہ ایران پر فوجی دباؤ برقرار رکھا جا سکے۔    دوسری جانب پسِ پردہ سفارتی ذرائع کے ذریعے جنگ کے فوری خاتمے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
اخبار کے مطابق، تمام تر کوششوں کے باوجود صورتحال بدستور پیچیدہ ہے۔ کسی واضح اور باضابطہ معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کی وجہ سے آبنائے ہرمز کی بندش برقرار ہے، جس نے عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور بحری تجارت کو شدید خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں