پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت

06:52 PM, 27 Mar, 2026

لاہور : پاکستان سپر لیگ (PSL) کے گیارہویں سیزن کے دوسرے اہم معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے تاریخی قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیتا اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل کا کہنا تھا کہ پچ کی صورتحال اور رات کے وقت اوس (Dew) کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ہدف کا تعاقب کرنا آسان رہے۔ انہوں نے مزید کہابطور کپتان یہ میرا دوسرا سیزن ہے اور میں ٹیم کے ساتھ بہت مطمئن ہوں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ یہ میرا مسلسل تیسرا سال ہے اور میں اس چیلنج کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔

مزیدخبریں