کامران اکمل افغان کرکٹ لیگ کے سب سے مہنگے کھلاڑی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز کامران اکمل افغانستان کرکٹ لیگ ”شپاغیزہ“ کیلئے 5.2 ملین افغان کرنسی میں خریدا گیا ہےجس کے بعد اور اس لیگ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال جولائی میں کھیلی جانے والی افغان کرکٹ لیگ کی ٹیم ’کابل ایگلز‘ نے کامران اکمل کی خدمات 5.2 ملین افغان کرنسی یعنی 72 ہزار امریکی ڈالرز میں حاصل کیں۔ اور اس طرح کامران اکمل افغان ٹی 20 لیگ کے سب سے مہنگے کرکٹر بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی کے باعث بہترین بلے باز قرار دئیے گئے تھے۔