کینیڈین وزیراعظم کی مسلمانوں کو اردو میں رمضان کی مبارکباد

اوٹاو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو اردو میں ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔دنیا بھر میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے کہا کہ کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کا اس ملک کی ترقی میں بہت بڑا ہاتھ ہے ، کینیڈا سمیت پوری دنیا میں مسلمان رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس مقدس مہینے میں لوگ مسجدوں اور گھروں میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اکھٹے ہوں گے۔

09:23 PM, 27 May, 2017

مزیدخبریں