پاکستان میں کورونا کے مزید 75 مریض جاں بحق

08:44 AM, 27 May, 2021

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے خطرات ابھی تک برقرار ہیں۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز پورے ملک میں 75 اموات سامنے آئیں جبکہ دو ہزار 726 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 62 ہزار 706 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 4.34 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایس او پیز پر عمل اور ویکسینیشن کروا کر ہم معمول کی زندگی کی طرف واپس آ سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے ہ امریکا اور انگلینڈ کے اُن علاقوں میں وبا کا پھیلاؤ کم ہے جہاں ویکسینیشن کا تناسب زیادہ ہے۔ لہٰذا خود کو محفوظ بنانے اور وبا کو ختم کرنے کے لئے ویکسین لگوائیں۔

مزیدخبریں