ملک بھر میں آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

12:07 PM, 27 May, 2025

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرد و غبار کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خاص طور پر مغربی اور جنوبی علاقوں میں گرد آلود طوفان آنے کا خدشہ ہے، جو عمارتوں، گاڑیوں اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بھی صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں