وزیراعظم شہباز شریف ایران کا دورہ مکمل کر کے آذربائیجان پہنچ گئے

03:38 PM, 27 May, 2025

لاچین: وزیراعظم شہباز شریف  ایران کے دورے کو مکمل کرنے کے بعد سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے ۔ آذربائیجان کے وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات بھی کریں گے جہاں علاقائی تعاون اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

مزیدخبریں