ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہو گی

08:53 PM, 27 May, 2025

اسلام آباد:پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ سپارکو کے مطابق ذوالحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کی صبح 8 بجکر 2 منٹ پر ہوچکی تھی، تاہم مطلع صاف نہ ہونے یا دیگر سائنسی وجوہات کے باعث چاند نظر نہ آ سکا۔

    سعودی عرب: عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے۔ وہاں وقوف عرفہ 5 جون کو اور عیدالاضحیٰ 6 جون کو منائی جائے گی۔ دیگر خلیجی ممالک نے بھی یہی تاریخیں مقرر کی ہیں۔ انڈونیشیا کی وزارتِ مذہبی امور نے چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہاں عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔

 عرب میڈیا کے مطابق برونائی میں چاند نظر نہیں آیا، اس لیے وہاں بھی پاکستان کی طرح عید 7 جون کو منائی جائے گی۔

  بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں بھی ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اور عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔    عمان: عمان میں چاند نظر آ گیا ہے اور وہاں عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ منائی جائے گی۔

مزیدخبریں