مقدس سرزمین پر عیدالاضحیٰ کا باقاعدہ آغاز، حرمین شریفین میں لاکھوں زائرین کی نمازِ عید کی ادائیگی، قربانی کا عمل شروع

08:35 AM, 27 May, 2026

ریاض / مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں آج عیدالاضحیٰ کا تہوار پورے مذہبی وقار اور ایمانی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

صبح کے آغاز کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ زائرین اور نمازیوں سے کچھاکچھ بھر گئیں۔ لاکھوں کی تعداد میں حجاج کرام، مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے نمازِ عید کے اجتماعات میں شرکت کی، جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ عید کے خطبوں میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے امن و سلامتی اور امتِ مسلمہ یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

نمازِ عید کا وقت ختم ہوتے ہی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مملکت کے تمام شہروں میں سنتِ ابراہیمیؑ کی یاد میں قربانی کا فریضہ شروع کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق نامزد کردہ جدید مسالخ (سلاٹر ہاؤسز) میں قربانی کا عمل منظم طریقے سے جاری ہے، جہاں سے گوشت کی ضرورت مندوں تک رسائی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں