شریف خاندان کی لندن میں جائیداد، برطانوی ایجنسی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

شریف خاندان کی لندن میں جائیداد، برطانوی ایجنسی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: شریف خاندان کی لندن میں کمپنیوں اور جائیداد کی تحقیقات کیلئے برطانیہ کی نیشنل کرائمز ایجنسی نے نیب پاکستان سے مل کر کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  این سی اے چیف کی سربراہی میں دو رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

نیب حکام اور این سی اے ٹیم کے درمیان پاناما کیس سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ لندن سے آنے والی ٹیم ایف آئی اے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کے خلاف تمام معلومات اور ریکارڈ بھی این سی اے کے ذریعے ہی پاکستان آئے گا۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں