چار ماہ میں ملک میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ

 چار ماہ میں ملک میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران ملک میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر تک کے مہینوں میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 2.198 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں درآمدی بل 1.828 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کی شرح 20.21 فیصد بنتی ہے۔ جن اشیاء کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ان میں دودھ، کریم، دودھ سے بنی اشیاء، بچوں کے لئے خشک دودھ شامل ہے جن کی درآمدات میں 1.5فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان اشیاء کی درآمدات پر گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 80.126 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا جبکہ رواں سال 81.328 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ ڈرائی فروٹ اور نٹس کی درآمدات میں 18.18 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسی طرح چائے کی درآمدات میں اضافے کا حجم 6.87 فیصد ہے۔ چینی کی درآمدات میں 49.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران چینی کی درآمدات پر 1.396 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا جبکہ رواں یہ حجم 2.090 ملین ڈالر رہا۔

مصنف کے بارے میں