بزرگ شہریوں کے لیے پنشن میں 20 فیصد اضافہ

 بزرگ شہریوں کے لیے پنشن میں 20 فیصد اضافہ
کیپشن: سکرین شاٹ

اسلام آباد: ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے بزرگ شہریوں کے لیے پنشن میں 20 فیصد اضافہ کردیا۔    

تفصیلات  کے مطابق بزرگ شہریوں کے لیے ای او بی آئی نے پنشن 20 فیصد بڑھادی ہے، پہلے ای او بی آئی کی جانب سے بزرگ شہریوں کو پنشن 5250  روپے دی جاتی تھی تاہم اب بزرگ شہریوں کو ماہانہ 6500 روپے ملا کریں گے جب کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔