وزیراعظم نے کرتارپور بارڈر کھولنے کے فیصلے سے نئی تاریخ رقم کر دی ہے:فواد چودھری

وزیراعظم نے کرتارپور بارڈر کھولنے کے فیصلے سے نئی تاریخ رقم کر دی ہے:فواد چودھری
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور بارڈر کھول کر پاک بھارت تعلقات کی بہتری میں نئی تاریخ رقم کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور بارڈر کھولنے کا فیصلہ کر کے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کی راہ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے امن ضروری ہے ، پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کی طرف امن کا ہاتھ بڑھایا ہے ۔