وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ، آرمی چیف بھی شریک

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ، آرمی چیف بھی شریک
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہیں۔


تفصیلات کے مطابق،  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ کی آج کی سماعت پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

قانونی ٹیم وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ اراکین کو سماعت سے متعلق بریفنگ دے گی جبکہ عدالتی اعتراضات پر مشاورت کی جائے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے سینئر وزرا نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ  حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صورتحال دیکھ کر کی۔

دوسری جانب فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں انھیں سپریم کورٹ میں ہونے والے سماعت سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں اٹارنی جنرل انور منصور بھی موجود تھے۔