آئندہ سال میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گے 

آئندہ سال میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گے 

لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب نے آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  محکمہ تعلیم کے  نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چئیرمینز نے عملی امتحان نہ لینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے ۔ پریکٹکلز سے متعلق نوٹیفیکیشن کا اطلاق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔ 

تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکیٹکلز کے نمبرز دیئے جائیں گے ۔ حکام کا کہناہے کہ پریکٹیکلز نہ لینے کا فیصلہ پرموشن کورونا 19 پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ 

عالمی وبا کے پھیلاؤ میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں میں تدریس کا عمل ایک بار پھر سے رک گیا ہے  امتحانات کب لینے یہ صوبے خود فیصلہ کریں گے ۔ 

پنجاب میں نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات مئی اوریا جون میں ہوں گے ۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے نرسری تاآٹھویں  جماعت تک بچوں کو پاس کرنے کا فارمولا جاری کیا ہے ۔ 

فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلی جماعت میں ترقی اب ہوم ورک کی بنیاد پر ہوگی ، ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر بچے کو اگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائیگا۔ 

تعطیلات کے دوران فیکلٹی ممبرز ہفتے میں دو دن اداروں میں آئیں گے ۔ 50 فیصد اساتذہ پیر کو اور 50 جمعرات کو حاضر ہوں گے ۔ 

پاکستان کے تعلیمی اداروں میں عالمی وبا کے کیسز مثبت آنے کی شرح تین اعشاریہ تین فیصد ہوگئی ہے ،راولپنڈی ، ملتان ، لاہور اور فیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ۔