پی ٹی آئی کے اپنے ہی جلسے سے عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ سامنے آگیا

PTI,Imran Khan Jalsa,No Imran Only Awam

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے اپنے ہی جلسے سے عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ سامنے آگیا ،یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اسلام آباد میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے سے ایک ورکر نے ڈائس پر کھڑے ہو کر وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف جلسہ کے دوران  ایک پی ٹی آئی ورکرنے  وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا ،یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب  جلسہ ختم ہوتے ہی ورکر اسٹیج پر چڑھ گیا اور ڈائس سنبھال لیا ۔

تحریک انصاف کے ورکر نے جاتے ہوئے کارکنوں سے کہا کہ ساری پاکستانی عوام رک جائے ،ورکر نے کہا کہ جو کچھ راجہ خرم نواز نے کہا ہے وہی ہو گا لیکن عمران خان نہیں ہوگا۔

ورکر کا کہنا تھا  عمران خان آج ہی استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہوگا،ورکر نے استعفیٰ کے مطالبہ کیساتھ ہی نعرہ بازی شروع کر دی (نوعمران ۔۔۔ اونلی (Only)عوام )۔۔۔۔