پہلے ہی کہتا تھا اسمبلیاں توڑ کر الیکشن میں چلے جائیں ، پنجاب پولیس فیض آباد میں سٹیج تک نہ لگواسکی: شیخ رشید 

پہلے ہی کہتا تھا اسمبلیاں توڑ کر الیکشن میں چلے جائیں ، پنجاب پولیس فیض آباد میں سٹیج تک نہ لگواسکی: شیخ رشید 
سورس: File

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تصادم کے بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ لڑائی چوروں سے ہے چوکیدار سے نہیں۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئےتو567نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے۔ میں پہلے ہی کیبینٹ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑدیں اور الیکشن میں جائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم تصادم کی بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں ۔ پنجاب کی بےبس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگواسکی۔ وزیر داخلہ نے خوف وحراس پیدا کیالیکن عوام کا سمندر الیکشن کےلیے ریفرنڈم تھا۔ اعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سے خوفزدہ حکومت کی سازش ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  77وزراءعوام میں نہیں جاسکتےگھروں میں قیدوبندہیں تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیےخطرہ ہیں ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سےنہیں۔

مصنف کے بارے میں