سابق وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو 7 سال قید بامشقت کی سزا

سابق وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو 7 سال قید بامشقت کی سزا
سورس: File

دوہا: کویت کی اعلیٰ عدالت نے سابق وزیر دفاع اور داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شیخ خالد الجراح الصباح پر فوجی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام تھا۔  کویت کی عدالت نے انہی الزامات پر سابق وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح کو فنڈز واپس کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ان الزامات پر شیخ جابر نے 2019 میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا  جس کے بعد    ان کا 8 سالہ وزارت عظمیٰ کا دور ختم ہوگیا تھا ساتھ ہی ساتھ  وزیر دفاع کو بھی مستعفی ہونا پڑا تھا۔

ان دونوں رہنماؤں پر سوا 78 کروڑ ڈالر (240 ملین دینار) کے فوجی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام تھا تاہم دونوں کو 2022 میں بری کردیا گیا تھا۔

بعد زاں استغاثہ کی درخواست  پر کیس دوبارہ شروع کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں