کتوں کیلئے مزیدار مینیو پر مشتمل پہلا ریسٹورانٹ 

کتوں کیلئے مزیدار مینیو پر مشتمل پہلا ریسٹورانٹ 
سورس: AFP

روم:  اٹلی کے دارالحکومت روم میں مالکان کے ساتھ ساتھ ان کے پالتو کتوں کے لیے بھی مزیدار پکوان پیش کرنے والا ایک ریسٹورانٹ کھول دیا گیا ہے۔ 

اٹلی میں 'فیوٹو' کے نام سے مشہور ریسٹورانٹ  کتوں کا پہلا ریسٹورانٹ ہے جہان انسانوں کے ساتھ ان کے پالتو کتوں کو بھی مزیدا رمینیو کے آپشنز پیش کیے جاتے ہیں۔ 

ریسٹورانٹ کے مخصوص ماحول میں عملہ وہاں آنے والے گاہکوں کے ساتھ آنے والے کتوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روم کے کسی بھی دوسرے ریسٹورانٹ میں جانوروں کے اس طرح آنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جاتا تھا لیکن یہاں پر ایسا نہیں ہو گا۔

اس ریسٹورانٹ میں کتوں کو بھی ایک انسان جیسا ہی پروٹو کول ملتا ہے جہاں وہ اپنی مرضی کا کھانا سکون سے انجوائے کرتے ہیں۔
 

ایک ماہ قبل کھلنے والے اس ریسٹورانٹ کے چیف شیف اورکتوں کے ٹرینر لوکا گرامیٹیکو کے مطابق کھانے کا مینیو  کا انتخاب جانوروں کی غذائیت کے ماہرین نے کیا ہے۔

لوکا گرمیٹیکو کا کہنا تھا کہ  کتوں کی الرجی مدنظر رکھتے ہوئے کھانے کے اجزاء استعمال کئے جاتے ہیں کیونکہ یہ ایسے جانور ہیں جو انسانوں سے کہیں زیادہ حساس ہوتے ہیں۔

 
 

انہوں نے بتایا کہ کتے یہاں سبز سیب اور تربوز کے جوس کا انتخاب کرسکتے ہیں ،یا اس کے بجائے ناشپاتی ، اسٹرابیری اور کیلا بھی لے سکتے ہیں۔کتوں کے لیے مقرر کردہ کھانوں کا مینو مختلف آپشنز پر مشتمل ہے۔ اس میں الگ سے ریکوٹا اور زچینی والی مچھلی، قیما بنامیشڈ چکن، ، سبزیوں کا پیالہ شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کتوں کے لیے کھانے مصالحے، نمک اور تیل کے بغی تیار کیے جاتے ہیں۔ سفید کریم کی چٹنی کے علاوہ کتوں کے کھانوں میں ایک مناسب سائز کی ہڈی ضرور ہوتی ہے۔

 
 

ریٹورانٹ میں اپنے  پانچ سالہ کتے جیک رسل ٹیریر مینگو کے ساتھ  آئی ہوئی سارہ نکوسانٹی کا کہنا تھا کہ پالتو جانور ہمارے خاندان کا حصہ ہیں تو انکے ساتھ خاندان کے فرد جیسا سلوک کیوں نہ کیا جائے۔

 ریسٹورانٹ میں کتوں کے کھانے کی فی کس فیس 8 سے 20 یوروز تک ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں