بغداد : عراقی کردستان کی خور مور گیس فیلڈ پر آج ایک ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فیلڈ میں آگ بھڑک اُٹھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، اس حملے میں کئی ملازمین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خور مور گیس فیلڈ پر حملے کے بعد علاقے کے پاور سٹیشنز کو گیس کی سپلائی بھی روک دی گئی۔ عراقی وزارت قدرتی وسائل اور وزارت بجلی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے اسباب اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔