کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 69 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1496 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 188 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔