وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت پھر مؤخر

08:02 PM, 27 Nov, 2025

راولپنڈی:اڈیالہ جیل انتظامیہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، جس کے بعد وزیراعلیٰ جیل کی جانب مارچ کرتے ہوئے فیکٹری ناکہ پر پولیس کی جانب سے روک دیے گئے۔
روکنے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وہیں دھرنا دے دیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام قانونی اور جمہوری راستے اختیار کیے، مگر 8 فروری کو جو طرزِ عمل دیکھا گیا، وہی آج 23 نومبر کو بھی سامنے آیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں عوام کی عدم دلچسپی واضح رہی اور 95 فیصد ووٹرز گھروں سے نہیں نکلے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں اپنے صوبے کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کریں گے۔

مزیدخبریں