بالوں کو کبھی ڈائی مت کریں

08:51 PM, 27 Oct, 2017

بالوں کو کبھی ڈائی مت کریں
بالوں کو کبھی ڈائی مت کریں
بالوں کو کبھی ڈائی مت کریں

بالوں کی سفیدی کو چھپانے کے لیے انہیں سیاہ کرنا تو چلیں مجبوری ٹھہری مگر فیشن کی خاطر بالوں کو ڈائی کر کے انہیں کبھی بھی نقصان نہ پہنچائیں۔

بالوں کی خوبصورتی ہمارے نکھار کوچار چاند لگا دیتی ہے ،کوئی بھی جوانی میں اپنے بالوں سے محرومی کو پسند نہیں کرتا، خاص طور پر خواتین بالوں کے معاملے میں سب سے زیادہ حساس پائی جاتے ہیں ۔اگر آپ بالوں کو ڈائی کرتے ہیں تو بالوں کا تیز رفتاری سے گرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
بالوں کو بارنار کلر کرنے سے ہیئر کلر ز میں کیمیکلز کی موجودگی ہوتی ہے جو بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بال کمزور ہو کر ٹوٹنے لگتے ہیں۔ طویل المعیاد بنیادوں پر اس وجہ سے گنج پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔


یہ کیمیکلز جلد کی الرجی کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔اکثر ہیئر کلر استعمال کرنے کے نتیجے میں متعدد خواتین کو روکھے اور خشک بالوں کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے، جس کی وجہ ان رنگوں میں پائے جانے والا پری آکسائیڈ ہوسکتا ہے لہذا جس حد تک ممکن ہو خود کو ہیئر کلر سے دور رکھیں یا اس کا بہت کم استعمال کریں۔
پاﺅں

مزیدخبریں