لانگ مارچ کا مقصد حکومت گرانا نہیں ، عمران خان

08:05 PM, 27 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان  کا کہنا ہے کہ کل ۱۱ بجے حقیقی آزادی کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوگا .

تفصیلات کے مطابق  اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں  چاہتا ہوں لانگ مارچ میں سب شرکت کریں،تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں بلکہ پاکستان کو حقیقی آزادی دلا نا  ہے، ملک پر ایک چھوٹاساطبقہ قبضہ کرکےبیٹھاہے،عوام فیصلہ کریں گے کہ شفاف انتخابات سےکس کومنتخب کرنا ہے ۔

مزیدخبریں